• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا روٹی کی قیمتوں میں اضافہ پر کارروائی کا حکم

اسلام آباد (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے روٹی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم اور کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری میں روٹی نان کی قیمتوں میں اضافہ کی شکایات میں اضافہ پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے‘ کسی کو روٹی نان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دینگے۔
تازہ ترین