• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی فسطائیت اورآمریت قابل مذمت ہے، ن لیگ

لاہور ( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے ن لیگی کارکنوں پرشیلنگ اورمریم نواز کی گاڑی پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی فسطائیت اورآمریت قابل مذمت اورشرمناک ہے،عمران نیازی سیاسی انتقام کے منفی راستے پرچل رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ابھرتے پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کو زمین بوس کر دیا، ملک جمہوری مارشل لا طرز پر نہیں چل سکتا۔
تازہ ترین