• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام پاکستان میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش، ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ترجمان وزیراعلی پنجاب، صوبائی پارليمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ممبر کشمير کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں اقلیتوں کا کردار و خدمات ناقابل فراموش ہیں قائد اعظم محمد علی جناح کی گیارہ اگست 1947 کی تقریر پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے واضح حیثیت رکھتی ہے جس میں انہوں نے اقلیتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان اور انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے سلسلے میں چار روزہ تقریبات کے پہلے روز اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر دفتر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان میں منعقدہ سیمینار "اقلیتوں کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے" و یکجہتی واک سے خطاب میں کیا۔جس کی صدارت مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی جبکہ مہمانان ِگرامی میں سید عابد امام شاہ، مسیحی رہنماء مرقس یونس،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، تسنیم کوکب اور عمران اعظمی ودیگر شامل تھے۔
تازہ ترین