• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر سے ملاقات،کسان اتحاد کیجانب سے احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن اور ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر کسان اتحاد کے راہنماوں نے احتجاج کوموخر کر دیا۔کمشنر شان الحق نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی اور خوشحالی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی ہے زراعت میں بہتری سے ہی کسان مطمئن اور آسودہ ہو گا، حکومت زراعت کی ترقی اورکاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے کسان اتحاد کے وفد سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خان خٹک،کسان اتحاد کے صدر چودھری محمد انور اور دیگر کسان راہنما ء شریک تھے۔
تازہ ترین