• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں:متعددشہری لاکھوں روپے،سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چاہ سہو والہ سے چور ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے حاجی والہ محمد رمضان سے موٹرسائیکل نقدی و موبائل مالیت76 ہزار چھین لیا گیا۔تھانہ قطب پور گارڈن ٹاون میں لیاقت علی کا سوئی گیس میٹر، ٹمبر مارکیٹ سے محمد عرفان،تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی محمد سانول کی موٹر سائیکلیں، تھانہ گلگشت سیداں والا بائی پاس سے اسد رضا کے ٹرک سے سامان مالیت2لاکھ، گردیزی مارکیٹ عبید اللہ کا موبائل مالیت20ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے اسماعیل زئی کالونی مخدوم فہیم کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان معصوم شاہ روڑ سے فوزیہ تبسم سے نقدی وموبائل مالیت 50ہزار، مدنی پارک سے شمشاد علی کی موٹرسائیکل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے گلستان ٹاون محمد علی کےگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت 4لاکھ 50ہزار جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اللہ دتہ کی دکان سے سامان مالیت70ہزار چوری ہوگیا۔
تازہ ترین