• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی جوش و خروش سے منانا زندہ قوم ہونے کا ثبوت، شہری

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوم آزادی 14اگست کا دن قربانیوں کی لازوال داستان لیکر آتا ہے،ہم 14اگست کا دن جوش و خروش سے منا کر زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران ، طارق، عزیز، منیر آرائیں، یونس، چوہدری نوید نے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی پر لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ہم ہندوستان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان کا ہرشہر افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کو نیست و نابود کردے گا، علی، محمد ہاشر ، قونین، رئیس ، فرحان نے کہا کہ ہر زندہ قوم یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہے، پاکستانی قوم ایک آزاد اور مختار قوم ہے ، 14کی تیاریاں زوروشور سے شروع کردی گئی ہیں ہر محلہ ہر گلی میں جھنڈیاں اور جھنڈے لگا کر یوم آزادی کا دن منایا جائے گا۔
تازہ ترین