• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمائے کرام محرم الحرام کے دوران امن برقراررکھنے میں کرداراداکریں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اوقاف ، حج اور مذہبی امور فرخ سیر نے کہا ہے کہ اسلام نے امن و سلامتی کا درس دیتا ہے جس میں اخوت و بھائی چارے اور سلامتی کے اوصاف نمایاں ہیں اور احترام انسانیت کے بارے میں واضح احکامات موجود ہیں ، خطے کے امن ،تحفظ، سلامتی اور لوگوں کی صحت و خوشحالی کے لئے علمائے کرام نے ہمیشہ کلیدی کردار اداکیا ہے اورماہ محرم الحرام کے دوران بھی امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے اپناخصوصی کردار کریں تاکہ امن کو خراب کرنے والو ں کے مذموم عزائم ناکام ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف یاسر عمران ، چیف خطیب مولانہ محمد اسماعیل ، متحدہ علماء بورڈ کے ممبران سمیت محکمہ داخلہ ، پولیس اور اوقاف کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ماہ محرم الحرام کے جلوس ، مجالس کے انتظامات اور کورونا وباء سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی مقرر کردہ ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے پرزور دیا گیا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر صوبہ بھر میں امن کا پیغام عام کرنے ،معاشرے میں بین المذاہبی ہم آہنگی پیدا کرنے اور عوام کو ایک پلیٹ فارم اکھٹا کرنے کے لئے مجموعی کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام مکاتب کے علماء اس طرح کے اجلاس مقامی اور ضلعی سطح پر بھی منعقد کریں۔
تازہ ترین