• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے وفد کی سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ سے ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)تحریک نفاذفقہ جعفریہ خیبرپختونخوا کےوفد نے سپیشل سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری سیکورٹی محکمہ داخلہ خیبرپختونخواسے ملاقات کی اور آمدہ محرم الحرام سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔وفد کی قیادت صوبائی صدرسیدغضنفرعلی شاہ نے کی ۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ ایس اے کاظمی،علامہ اجلال حیدر، سردارابوالحسن قزلباش، ابو غضنفر کیانی، زوالفقار جمیل،حیات میر، مولانا غضنفر نقوی، شفقت احسان کربلائی اور ذوالنورین جمیل موجود تھے ۔سپیشل سیکرٹری محمدآصف اور ایڈیشنل سیکرٹری سیکیورٹی شریف حسین نے وفدکے مطالبات غور سے سنے اوربعض مسائل کو جلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وفد نے حکومتی ٹیم کو ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر،شیڈول فور سے معمراوربے گناہ مومنین کے ناموں کے اخراج،رمضان المبارک اور اس کے بعدبے جاایف آئی آرزکے اندراج،8ربیع الاول تک کنٹرول روم کے قیام،کالعدم جماعتوں کی حکومتی اجلاسوں میں کھلم کھلا شرکت وپذیرائی سمیت دیگر اہم امور اورآمدہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد پرقائدملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی کے بے باک موقف سے آگاہ کیا اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے متعلق متعدد تجاویزدیں۔
تازہ ترین