• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے: فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار کی پیشی سیاسی مخالفین کے لیے نہایت عمدہ سبق ہے، جاتی امرا کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے نئی مصیبت مول لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے نظریاتی کارکنان نے کل رات جاتی امرا میں ہنگامہ کھڑا کیے رکھا، مفت میں آئے کارکنان دوسروں میں پیسے بانٹنے پر ایم پی ایز کے گلے پڑے ہوئے ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بدنیتی سامنے آنے پر بیگم صفدر اور ن لیگی قیادت بے ڈھنگی تاویلیں پیش کر رہے ہیں، ویڈیوز ان کے گلے سڑے اخلاق اور جھوٹے بیانات کا منہ چڑا رہی ہیں،

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید نے انہیں اور ن لیگ کو زمین بوس کر دیا، آج لیگی قیادت پرویز رشید سے کہہ رہی ہے، ’ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اسکا آسماں کیوں ہو۔‘

تازہ ترین