سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہر میں سائن بورڈز کی تنصیب کے معاملے پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں سائن بورڈز کی تنصیب کے معاملے کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت کمشنر کراچی افتخار شالوانی عدالتِ عظمیٰ میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شاہراہِ فیصل پر یومِ آزادی سے متعلق بڑے سائن بورڈز پر اظہارِ برہمی بھی کیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سائن بورڈ سرکاری ہیں، ان پر قائدِ اعظم کے اقوال لکھے ہوئے ہیں، کیا قائدِ اعظم کی باتیں بتانے کا یہی طریقہ رہے گیا ہے؟
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: چیف جسٹس نے میئر کراچی کو جھاڑ پلادی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج مختلف کیسز کی سماعت کے دوران سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔
پولیس اور رینجرز سپریم کورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر تعینات ہے جس نے سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا اور اطراف کے علاقوں میں سرچنگ کی۔