• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں

15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں


ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیئے جائیں گے۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی  کے مطابق والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کریں، حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کا اسکول کھولنے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اسکولوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ والدین کو کورس اور دیگر اشیا کے لیے پابند نہ کیا جائے، والدین اپنی سہولت کے مطابق جہاں سے چاہیں خریداری کریں۔

تازہ ترین