• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کے دورے کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، یہ ملاقات آج ہی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتِ حال اور کراچی میں ترقیاتی کاموں پر گفتگو ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی میں نکاسیٔ آب کی صورتِ حال کے بارے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کا دورہ کراچی مکمل

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج کا اپنا دورۂ کراچی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا تھا، وہ اب 14 اگست کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین