• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آفس ہنگامہ، کارروائی کے مطالبے کی قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز لاہور میں نیب آفس کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر کارروائی کے مطالبے کی قرار داد جمع کرا دی گئی۔

قرار داد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں منصوبے کے تحت ہنگامہ آرائی کی گئی، جاتی امراء سے لائے گئے پتھروں سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، مریم نواز نے صورتِ حال کشیدہ کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان بزدار کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا نوٹس

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے کشیدہ صورتِ حال پر بااحسن و خوبی کنٹرول کیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہنگامہ کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین