• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم، آئی جی، چیئر مین نیب سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے استعفے کے مطالبے کی قرار داد جمع کرا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں یہ قرار داد مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے وزیرِ اعظم عمران خان اور چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ایماء پر گزشتہ روز مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سازش کے تحت سیاسی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں گرفتار کیا۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعددمسلم لیگ نون کے رہنما اور کارکن زخمی ہوئے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان سیاسی کارکنوں کے خلاف آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے۔

تازہ ترین