• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں نیب کے سامنے پیش ہوا: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں نیب کے سامنے پیش ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا، قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر نے خود کو ایکسپوز کیا، قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے، غلط کام نہ کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔

لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب)کے سامنے پیش ہونے کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا کہ صرف ایک گاڑی میں بغیر پروٹوکول نیب کے دفتر گیا، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے نیب کے سامنے پیش ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کے سامنے اپنا موقف پیش کیا اور لائسنس کے معاملے پر حقائق سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ لائسنس کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے، ہمارا دامن صاف ہےجب بھی بلایا جائے گا اپنا موقف ضرور دوں گا، ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، نیب میں پیش ہوکر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی روایت قائم کی، عدالت اور خصوصی کمیشن میں بھی جا کر موقف پیش کر چکا ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں قانونی ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔

تازہ ترین