• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا حکومتی ترجمانوں کے بیان پر ردعمل

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہونے والےواقعے پرحکومتی ترجمانوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ہمیں درس نہ دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی جی چوک میں 126دن ایمپائر کے انگلی پر ناچنے والے مہذب بننے کا واویلا کررہے ہیں، بزدار حکومت کوئی ایسا پتھر دکھادے جو بلٹ پروف گاڑی کی ا سکرین توڑ دے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیب آفس کے جو شیشے ٹوٹے دکھائے وہ روڈ سے ایک کلو میٹر دور ہیں، ایسی کونسی اینٹ جو کم ازکم ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے؟نیب لاہور آفس کے باہر سازش کے تحت پنجاب حکومت نے کارکنوں کو اشتعال دلایا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعلیٰ کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے: فیاض چوہان

یہ بھی پڑھیے: مریم نے شہباز اور حمزہ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا: فیاض چوہان

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے یونیفارم میں نامعلوم افراد نے مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا،پولیس کے پتھراؤ سے سو سے زائد لیگی کارکن شدید زخمی ہوئے۔

تازہ ترین