• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، 24 گھنٹوں میں 373 نئے کیسز سامنے آئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7870 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں  373 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے ہیں جن کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2297 ہوگئی ہے، اب تک 852575نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، اب تک 124929 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 335 مریض صحت ہو چکے ہیںاور اب تک 117972 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 4460 مریض زیر علاج ہیں، 4258 گھروں میں ، 8 آئسولیشن سینٹر ز میں اور 394 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 208 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 373 کیسز میں سے 211 کا تعلق کراچی سے ہے اور ضلع جنوبی میں 67، ضلع شرقی 59، ضلع وسطی 34،ملیر 18،، ضلع غربی 17 ، کورنگی سے 16نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اندرون سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 18، جامشورو 12، بدین 12،سکھر 10، قمبر 9،ٹنڈو محمد خان 9 اور  شہید بے نظیر آباد 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  ٹنڈو الہ یار میں 8، لاڑکانہ 7، عمر کوٹ 7، میرپور خاص 6،شکار پور5، ٹھٹھہ 5، مٹیاری 4، خیر پور 2، دادو 1، گھوٹکی 1، سجاول سے 1 کسیز رپورٹ سامنے آیا ہے ۔

تازہ ترین