• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے افغان سفیر شکر اللّٰہ عاطف مشعل نے  الوداعی ملاقات کی۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینےکا خواہشمند ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے، پرامن اور خوشحال افغانستان کے بغیر علاقائی ترقی اور تجارت ممکن نہیں۔

صدرعارف علوی نے افغان لویہ جرگے کے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیرِنو کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے، گوادر بندرگاہ کھولنے سے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

افغان سفیر نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کورونا وائرس کے دوران تجارت اور افغانوں کی نقل و حرکت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین