• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین معیشت کی بحالی میں کردار ادا کریں، چانسلر رشی سانک

راچڈیل (نمائندہ جنگ)کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں بیروزگاری کے طوفان پر برطانوی چانسلر رشی  سانک نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل اور پوری طاقت صرف کر رہی ہے، اعدادو شمار کے مطابق تین ماہ کے دوران برطانیہ کے پی ایل سی میں 20.4فیصد تک حیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی جو تاریخ کا سب سے بڑا زوال قرار دیا جا رہا ہے برطانیہ کو بدترین کساد بازار ی کا سامنا ہے بحران کے بعد پہلے تین ماہ میں معیشت میں 2.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 2003کے بعد گراوٹ کا شکار ہوئی برطانیہ کو تین سو سال سے بھی زیادہ کساد بازار ی کا سامنا ہے لاک ڈائون پابندیوں کے خاتمے کے بعد جون کے مہینے کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں 8.7 فیصد اضافے کے بہتری کی امید کی ایک کرن دیکھائی دے رہی ہے ،چانسلر رشی سنک نے سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ وہ واپس نوکریوں پر آ جائیں اور معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں نجی نوکریاں کرنیوالے بھی ملکی ترقی کیلئے بھر پور جدوجہد کریں ،بحران کے دوران لاکھوں افراد نوکریوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، فیکٹریاں ‘ کارخانے اور فرمیں بند پڑی ہیں مگر ہمیں کسی صورت امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ، ہم ملکر معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنائیں گے، قومی شماریات کے ماہرین اور سرکاری ترجمان جوناتھن ایتھو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے پائے جانے والی کساد بازاری نے سہ ماہی جی ڈی پی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ،حالیہ مہینوں میں پیداواری صلاحیت میں تین چوتھائی کمی واقع ہوئی ہے ۔

تازہ ترین