• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں کورونا کے روزانہ پاریٹو کیسز کی تعداد600ہوگئی

برسلز ( حافظ انیب راشد ) بلجیم میں کورونا وائرس کے روزانہ پازیٹو کیسز 600ہوگئےہیں ۔ یہ اعدادوشمار بلجیم میں اس حوالے سے حکومتی ذمہ دار ادارے سائنسانو (Sciensano ) نےجاری کئے ہیں ۔ ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے دوران نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد 604 افراد روزانہ تک جاپہنچی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق نئے متاثرہ مریضوں میں سے 32.6 فیصد مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3.7 فیصد روزانہ ہوگئی ہے۔ جوکہ اس سے پیوستہ ہفتے میں 3 اموات روزانہ تھی۔ مجموعی طور پر بلجیم میں اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ابتک 9885 ہے۔ دوسری طرف دارالحکومت برسلز کی مقامی انتظامیہ نے شہر کی سات میونسپلٹیز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد دارالحکومت کے تمام حصوں میں فیس ماسک لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سے صرف 12 سال سے کم عمر بچے اور طبی وجوہات رکھنے والے افراد مستثنیٰ ہونگے۔ علاوہ ازیں حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کیلئے بھی 50 ملین یورو کی نئی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین