• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں خودکار ہتھیاروں اور قاتل روبوٹس کے خلاف مظاہرہ

برلن /نیو یارک ( نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہربرلن میں خودکار ہتھیاروں اور قاتل روبوٹس کے خلاف گزشتہ دنوں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ قاتل روبوٹس پر پابندی عائدکی جائے ۔دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، جو ’’قاتل روبوٹس‘‘ پر پابندی کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں 30 ممالک نے روبوٹک قاتلوں کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل روبوٹس پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک عالمی معاہدہ طے کیا جائے اور تمام ممالک اس حوالے سے مذاکرات میں حصہ لیں۔ ہیومن رائٹس کونسل نے پہلی مرتبہ 2013ء میں اس حوالے سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین