• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اقلیتی نشستوں کیلئے انتخابات کرائے جائیں، راجو الیگزینڈر

بارسلونا(شفقت علی رضا )سپین میں مقیم سوسائٹی فار کرائسٹ کے صدر راجو الیگزینڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں جو جماعت برسر اقتدار آتی ہے وہ اقلیتی نشستوں پر اپنی طرف سے کچھ نمائندوں کو سلیکٹ کرکے اُن کے نام کا اعلان کر دیتی ہے جو ہمیں منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی سمیت تمام اقلیتی نشستوں کے لئے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ سب لوگ ایسے نمائندوں کو منتخب کر سکیں جو اُن کی توقعات کے عین مطابق ہوں ، انہوں نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی پاکستان کے ہر شہر میں مقیم ہے اور پاکستان اُن کا اپنا وطن ہے، وہاں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن جب بھی قومی انتخابات ہوتے ہیں تو مسیحی عوام کو اُن کی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کا حق نہیں دیا جاتا جو ایک طرح سے زیادتی کے زمرے میں آنے والی بات ہے ، راجو الیگزینڈر نے سپریم کورٹ آف پاکستان ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، آرمی چیف ، وزیر اعظم اور وزراء اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسیحی برادری کو اُن کی پسندیدہ شخصیات کو ووٹ دے کر منتخب کرنے کا حق دیا جائے ناں کہ اُن پر حکومتی جماعت اپنے پسندیدہ نمائندے مسلط کر دے ۔

تازہ ترین