• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت میں بہتری، عالمی ادارے اعتراف کر رہے ہیں، مشیر خزانہ

پاکستانی معیشت میں بہتری، عالمی ادارے اعتراف کر رہے ہیں، مشیر خزانہ


اسلام آباد(ایجنسیاں)مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے جس کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں ‘حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی حد کو پچاس لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی کروڑ روپے کر دیا ہے۔

پروگرام کے دوٹئیرز کیلئے شرح سود بالترتیب 8فیصدسے کم کرکے4فیصد اور 6 فیصد سے کم کرکے3فیصد کیا جارہاہے۔

اسکیم کیلئے بنکوں کی تعدادتین سے بڑھا کر21کردی گئی ہے‘معاون خصوصی امورنوجوانان عثمان ڈارنے کہا ہے کہہر اس نوجوان کو کاروبار کیلئے پیسے دیں گے جن کے پاس تجربہ اور ہنر ہے۔

معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکا کہناہے کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گا اور ماؤں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے‘بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک مستحق خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔

بدھ کومعاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار اورٍسیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہاکہ اب تک پروگرام کے تحت 2190 افراد کوایک ارب روپے سے زائد کے قرضے دیئے گئے ہیں۔

ساڑھے 7 ہزاردرخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اورآئندہ دوتین ماہ میں درخواست گزاروں کو 5 ارب روپے سے زائدکے قرضے دئیے جائیں گے،اس سے ملک میں 50 ہزارملازمتیں پیداہوں گی۔

تازہ ترین