• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام، پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی بڑی کارروائی

بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام، پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی بڑی کارروائی


اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) حساس اداروں کی جانب سے بڑی کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سائبر اٹیک کا سراغ لگاکر اسے ناکام بنا دیا گیا۔ بھارتی خفیہ ادارے اعلیٰ حکومتی اور فوجی افسران کے موبائل اور آلات ہیک کرنےکے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن کے اہداف کی تحقیقات، سائبر سیکورٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کر رہےہیں،بھارتی خفیہ ادارے سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے ۔

 جس کے بعد متعدد سائبر کرائم کیے جانے والے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی سائبر حملوں میں ذاتی موبائل فونز کی ہیکنک کررہی تھی۔جن میں اعلیٰ حکومتی، فوجی افسران کے موبائل، ٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنک شامل تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسی کے اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک آرمی نےایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے ہیں۔

ان اقدامات میں سائبر سیکورٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی شامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا د یئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل رواں سال 3 جون کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے جواب ہے کہ ہم تیار ہیں، بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔

تازہ ترین