• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا کے بائیڈن کے نائب صدر منتخب ہونے پر بھارتی خوش

کراچی (نیوز ڈیسک) بچپن میں بھارت کے سالانہ دوروں پر کملا ہیرس چنئی کے مرطوب ساحل پر اپنے نانا اور ان کے دوستوں کے ساتھ بغور سنتے ہوئے ٹہلنے جاتی تھی جیسا کہ وہ جمہوریت اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کی ضرورت کے بارے میں باتیں کرتے تھے۔

ہیرس، جو بھارتی والدہ اور جمیکائی والد کے ہاں پیدا ہوئی جو دونوں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکا چلے گئے ، نے منگل کو تاریخ رقم کردی جب امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انہیں اپنا نائب صدر منتخب کیا۔

ہیرس نے نیویارک میں کہا کہ انہیں اس وقت اس کا ادراک نہیں تھا ، لیکن بسنت نگر میں اپنے نانا کے ساتھ ساحل سمندر پر یہ وہ چہل قدمیاں تھیں جس نے آج جو میں ہوں اس پر گہرا اثر ڈالا۔

ان کے نانا، جو ان لاکھوں لوگوں میں شامل تھے جو بھارت کی آزادی کی تحریک میں شامل ہوئے، بعد میں ایک اعلیٰ سرکاری عہدہ دار بن گئے۔

تازہ ترین