• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی ٹینک میں چھپا کر بھاری مالیت کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایل پی جی ٹینک میں چھپا کر بھاری مالیت کی چھالیہ اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ،اسمگلر ٹرالر پر رکھے ایل پی جی بائوزر ( بڑے سلینڈر) میں ایل پی جی کے ساتھ چھالیہ بھی ڈال دیتے تھےجس کی وجہ سے چیک کرنے والے کو کسی بھی طرح پتہ نہیں چلتا تھا کہ اس میں ایل پی جی کے ساتھ چھالیہ بھی موجود ہے کیونکہ جیسے ہی اس کو چیک کیا جاتا تھا اس سے گیس کا اخراج ہوتا تھا ،اس طرح اسمگلر دھوکہ دینے میں کامیاب رہتے۔

تازہ ترین