• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے یوم آزادی پر خصوصی پروازوں سمیت رعایتی پیکیج دیگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی کی خوشیاں دو بالا کرنے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازیں اور رعایتی پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ، 14 اگست سے سکھر، ملتان اور گوادر کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے،تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کیلئے یوم آزادی کی چھٹیوں میں گلگت اور سکردو کے لئے بھی رعائتی کرایوں کے ساتھ خصوصی اضافی پروازیں چلا نا شروع کردی ہیں،جشن آزادی پیکج کے تحت اسلام آباد، لاہور ، کراچی اور کوئٹہ کے مابین پروازوں پر 14 فیصد رعایتی کرائے اور سامان کی حیران کن حد 73 کلو جاری ،برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے ،14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا اور اس حوالے سے پیرس کے لئے بھی پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیاگیا ،15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد اور 16 اگست کو اسلام آباد سے پیرس پرواز روانہ ہو گی،پیرس سے اسلام آباد کی دوسری پرواز 29 اگست اور اسلام آباد سے پیرس 30 اگست کو روانہ ہو گی۔
تازہ ترین