• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آفس پر حملہ کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائیگی، محمد ندیم قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا قومی ادارے پر حملہ جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ(ن)کی ووٹ کو عزت دو کے نام پر اشتعال انگیزی اور تشدد کی خواہش کو کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مجرم چاہے امیر ہو یا غریب جرم ثابت ہوگیا تو اسے سزا سے کوئی بھی نہیں بچا پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیب پیشی میں بغیر پرو ٹوکول اور سیکورٹی تن تنہا پیش ہوکر ایک مثال قائم کردی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو بھی چاہیے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو رول ماڈل بناتے ہوے اپنے اوپر لگے الزامات کاجواب دیں ۔ 
تازہ ترین