• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت میں لاپرواہی نہ برتی جائے‘ایڈیشنل آئی جی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ذہنی و جسمانی معذوری کے حامل افراد قابل ترس نہیں بلکہ معاشرے کے صحیح معنوں میں سپیشل پرسنز ہیں جنکو کارآمد بناکر ترقی کے دھارے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ʼʼتارے زمین پرʼʼ یقیناً کسی خاص مقصد کیلئے اتارے گئے ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ انکی کفالت اور تعلیم و تربیت میں کسی قسم کی لاپروائی نہ برتی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ملاقات کیلئے آنیوالے نابینا بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفئیر کمپلیکس میں زیر تعلیم نابینا بچوں نے انعام غنی کی جنوبی پنجاب میں تعیناتی پر پھول بھی پیش کئے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر وہ خود سپیشل بچوں کے ہمراہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرینگے ۔
تازہ ترین