یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کو ڈرم پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے سنا اور دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی ڈرم بجانے میں ماہر نکلے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو ڈرم بجانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والہ دو سالہ Oscar نامی بچہ نہ صرف ڈرم بجانے کا شوقین ہے بلکہ چھوٹی سی عمر میں ڈرمر کی طرح شاندار پرفارمنس بھی دیتا ہے ۔
آسکر کے والدین بھی اس کے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے تربیت بھی دیتے ہیں، دوسری جانب لٹل ڈرمر کی یہ میوزک پرفارمنس سوشل میڈیا پربے حد پسند کی جا رہی ہے۔