• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاپ اسٹکس سے درجنوں غبارے پھوڑنے کا مظاہرہ


امریکی شخص نے چاپ اسٹکس کے ذریعے 1 منٹ میں 40 غبارے پھوڑنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔

یوں تو آپ نے بچوں کو غباروں سے کھیلتے اور ان غباروں کو پھوڑتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جانب یہاں تو بڑے بھی غبارے پھوڑنے کا شوق رکھتے ہیں۔ 

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شخص کو ہی دیکھ لیں جو چاپ اسٹکس سے درجنوں غبارے پھوڑنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی ریاست Idaho سے تعلق رکھنے والے David Rush نامی شخص نے ترتیب سے لگے غباروں کو مقررہ فاصلے پر کھڑے ہو کر چاپ اسٹکس سے نشانہ لگایا اور یوں ایک منٹ میں 40 غبارے پھوڑ کر نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیا جسے جلد باقاعدہ گنیز بک میں شامل کیا جائے گا۔ 

واضح رہے ڈیوڈ اس سے قبل ٹوتھ پک سے مکئی کے دانے کھانے سمیت 150 سے زائد گنیز ریکارڈ قائم کر چکا ہے جبکہ یہ ریکارڈ اس سے قبل 36 سیکنڈ میں سو غبارے پھوڑنے کا تھا۔