• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی خودمختاری کو درپیش پر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ایئر چیف

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا جہاں ایئر چیف نے جے ایف 17 بی ڈوئل سیٹ طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ بھی لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایئرچیف نے ملک میں تیارڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا، وہ ایف 16 طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اس موقع پر ایئرچیف کاکہنا تھا کہ جے ایف 17 ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی۔

تازہ ترین