• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی گندم 22 اگست کو پاکستان پہنچے گی، عمر حمید

درآمدی گندم 22 اگست کو پاکستان پہنچنا شروع ہوجائے گی،اولین ترجیح گندم کی درآمدی کھیپ کو کلیئرنس دینا ہے ۔

گندم کے درآمد کنندگان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے وفاقی سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے چیئرمین کے پی ٹی اور گندم درآمد کنندگان کے ہمراہ کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔

وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گندم درآمد کنندگان کے خدشات تھے جس کو دور کرنے کے لیے وفاقی سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق عمر حمید نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا۔

درآمد کنندگان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس میں گندم کی درآمدی جہازوں کی ہینڈلنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی سیکرٹری عمر حمید خان نے کہا کہ اولین ترجیح گندم کی درآمدی کھیپ کو کلیئرنس دینا ہے،ملک میں گندم کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریلویز ،این ایچ اے اور صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

کراچی بندرگاہ سے ملک کے دیگر حصوں تک گندم کی آمدورفت میں آسانی پیدا کی جائے گی ۔

تازہ ترین