وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح تحریک انصاف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔
وزیراطلاعات شبلی فراز نے ایک بیان میں کہا کہ جدید سہولتوں کا حامل یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کا پشاور کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی جدوجہد اور محنت سےہمیشہ اپنے ناقدین کو غلط ثابت کیا۔