• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر اسلام آباد نے فروٹ گارڈن کا افتتاح کردیا

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد فروٹ گارڈن کا افتتاح کر دیا۔

میئر اسلام آباد نے کہا کہ سیٹرس، سیب، خوبانی، لوکاٹ کے خطہ پوٹھوہار کے مطابق پودے لگائے ہیں۔ دو سے ڈھائی سال کے اندر یہ درخت پروان چڑھ جائیں گے۔

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ڈی ٹولیو کے رہائشی لوگ بھی ان درختوں کی حفاظت کریں گے۔ دو سے پانچ سال تک شہری پھلو ں سے مستفید ہو سکیں گے۔

گا رڈن کے افتتا ح کے موقع پر ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لئے پھلوں کے باغات کا اقدام ایک مختلف خیال ہے، سول سوسائٹی کی دیگر تنظیمیں بھی اس اقدام کا حصہ بن سکتی ہیں۔

میئر اسلام آباد نے کہا کہ درخت ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور آلودگی کا خاتمہ کرنے میں بھی ان کی بڑی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے جن علاقوں میں پھل دار درخت لگائے جائیں گے وہاں کے رہائشیوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان پودوں کی حفاظت کریں۔

تازہ ترین