• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شاعر راحت اندوری کی وفات پر پاکستانی فنکاروں کے تعزیتی پیغام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عصر حاضر کے مشہور شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کی وفات پر شوبز ستارے بھی افسردہ ہیں اور تعزیتی پیغام شیئر کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ راحت اندوری 70 سال کی عمر میں عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے کے بعد حرکتِ قلب بند ہونے سے جہانِ فانی سے کُوچ کرگئے۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مرحوم شاعر کے شعر لکھتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور مغفرت کی دعا کی۔اداکار و میزبان فیصل قریشی نے راحت اندوری کا مشہور زمانہ شعر لکھتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔فیصل قریشی نے مرحوم شاعر کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’راحت اندوری کو کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا۔‘دو گز سہی مگر یہ میری ملکیت تو ہے،اے موت تونے مجھ کو زمیندار کردیا، اداکار نے راحت اندوری کا مشہور زمانہ یہ شعر بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا۔عام طور پر راحت اندوری کو نئی نسل بطور شاعر ہی پہچانتی ہے، انہوں نے نئی نسل کو کئی رہنما باتیں بتائیں جو اُن کے فنی سفر ، تلفظ اور گلوکاری میں معاون ثابت ہوئی۔آپ کی تصانیف میں دھوپ دھوپ، میرے بعد، پانچواں درویش، رت بدل گئی، ناراض، موجود و غیرہ شامل ہیں۔ مرحوم شاعر نے اپنے منفرد انداز بیان، مختصر اور آسان الفاظ میں شعر کہہ کر اردو ادب اور سامعین کے دل جیتے۔

تازہ ترین