• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں پاکستانی اور بھارتیوں کا مشترکہ جشن آزادی، کیک کاٹے، کرکٹ کھیلی

دبئی ( جنگ نیوز ) ویسے تو دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہو نے کے باوجود حلیف نہیں بلکہ حریف ہیں لیکن عوام سے عوام سے رابطوں کی سطح پر اس بات کی قطعی نفی ہو جا تی ہے ۔متحدہ عرب امارات پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن نے مل کر اپنے ممالک کی یوم آزادی کا مشترکہ جشن منایا ، مل کر کیک کاٹے ،کرکٹ کھیلی اور ایک دوسرے کے لئے محبت اور الفت کا اظہار کیا ۔ایک پاکستانی تارک وطن 30 سالہ بینکار دانش شیخ نے پانچ سال قبل دبئی میں یوم آزادی کی تقریب کو یاد کر کے اسے زندگی کا یادگار دن قرار دیا ۔پاکستانی تارکین وطن میں جذبہ حب الوطنی زیادہ ہو تا ہے لیکن یہ بات بھی اطمینان بخش ہے کہ پاکستانی اور بھارتی مل کر ایک دوسرے کے قومی ایام کا احترام کر تے ہیں ۔پاکستان کا یوم آزادی 14اور بھارت کا15 اگست ہے دانش شیخ کے مطابق پاکستان کا یوم آزادی جمعہ کو اور بھارت کا ہفتہ کو پڑ رہا ہے ۔دانش کا کہنا ہے کہ بینک میں ان کے باسز بھارتی ہیں لیکن یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ انہوں نے 13 اگست ہی کو پاک بھارت پرچموں سے سجے یوم آزاددی کیک کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے قومی ترانے گائے گئے اور بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کو گلے لگایا ۔دبئی میں لوگ اپنی قومیت اور شہریت سے ماورا ساتھ رہتے اور ساتھ نبھاتے ہیں ۔ ہمارے لباس اور کھانے بھی ایک جیسے ہی ہیں ۔ یو پی سے آئے ہوئے 32 سالہ محمد ریاض نے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو ایک دوسرے کے بھائی قرار دیا ۔انہوں نے کہا ہم یہاں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کر تے ہیں ۔ہم اپنے ملک اور اہل خانہ سے دور ہو تے ہیں ،اسی لئے ہم رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر کام کر تے ہیں ۔  

تازہ ترین