• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرندے اور رینگنے والے جانور انسانوں کی طرح روتے ہیں، تحقیق

کراچی(نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پرندے اور رینگنے والے جانور بالکل انسانوں کی طرح روتے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق فرنٹیئیرز ان ویٹرنری سائنس کے مطابق پرندے اور ریپٹائلز میں کئی طرح سے مشابہت تو نہیں ہوتی لیکن یہ روتے ایک ہی طرح سے ہیں،برازیل میں ماہرین نے ریپٹائلز اور پرندوں کی آنکھوں سے ان کے آنسو کے نمونے حاصل کیے،ان میں مکائو،باز،الو کے ساتھ ساتھ کچھوئوں کے بھی سیمپل لیے گئے۔تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ ریپٹائلز اور پرندوں کا رونا بھی انسانوں جیسا ہی ہے۔

تازہ ترین