• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سٹیزن پورٹل میں 23 لاکھ شکایات کااندراج، 22 لاکھ حل، خیبرپختونخوا کارکردگی میں سرفہرست

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹیزن پورٹل نے شہریوں کی جانب سے23لاکھ شکایات کا اندراج کر کے ان میں22لاکھ شکایات حل کردی ہیں، پنجاب کی 10لاکھ38ہزار351شکایات میں9لاکھ 76ہزار 482کا ازالہ کیا گیا، خیبر پختونخوا نے 2لاکھ 66ہزار 276،سندھ میں1لاکھ49ہزار898اور بلوچستان کی 20ہزار31شکایات حل کی گئیں۔، صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ شکایات تاخیر کا شکار ہوئیں، وزیر اعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق15لاکھ شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کرتے ہوئےسٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی، رپورٹ کے مطابق‏ اندراج شدہ 23 لاکھ اندراج شدہ شکایات میں 22 لاکھ شکایات حل کئے گئے ہیں جن میں پنجاب کی 10لاکھ38ہزار351شکایات میں9لاکھ76ہزار482 حل ہوئے ، خیبر پختونخوا نے 2لاکھ66ہزار276، سندھ میں1لاکھ49ہزار898 اور بلوچستان کی 20ہزار31شکایات حل کئی گئیں، وفاق کی 8لاکھ75ہزار26شکایات میں سے7لاکھ81ہزار94شکایات کا ازالہ کیا گیا، اسی طرح 1لاکھ61ہزار681اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا موثر استعمال کیا جن میں1لاکھ7ہزار555شکایات حل کئے گئے، رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تاخیر شدہ شکایات کا تعلق سندھ سے ہے جن کی کل تعداد 10ہزار ہے،پورٹل ایپ پر شکایات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر قرار دی گئی ،پنجاب میں 38 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد عوام نے شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا ،وفاقی اداروں کی کارکردگی میں وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان کیساتھ سب سے آگے رہی۔
تازہ ترین