آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پسکو کارکن14اگست کو شایان شان طورپر منائیں ‘محمدجبار

پشاور(نیوزڈیسک)چیف ایگزیکٹوپسکو انجینئر محمد جبار خان نے جشن آزادی کے مبارک موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پسکو کارکنان کو اس دن کو شایان شان طورپر منانے اورملک وقوم کی بہتری اور ترقی کے لئے محنت،لگن سے کام کرنے اورملک کی سر بلندی کیلئے زندگی کے ہرشعبے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس وقت کی یاددلاتا ہے جب ہمارے بزرگوں نے کشت وخون کے دریا سے گزر کر ہمارے لئے یہ پیارا وطن حاصل کیا انہوں نے کہا کہ آزادی کی حوشی کے ساتھ ساتھ وطن عزیزکی سلامتی اور حفاظت کے لئے قائداعظم کے دئیے گئے اصولوں،اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہم سب کا فرض ہے کہ آپس میں اتحادپیدا کریں اور خاص طورپر پبلک سیکٹر کے اہم شعبے کے رکن کی حیثیت سے پسکو کے سب صارفین کو ہرممکن خدمات بہم پہنچانے کی کوشش کریں۔خدمت ، صداقت اور دیانت کو اپنی زندگی کا شعاربنائیں اور قائداعظم کے اصول ’’کام کام اور بس کام‘‘کے سنہرے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

پشاور سے مزید