چین میں اسٹیل کی شیٹ سے لدا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جبکہ خوش قسمت ڈرائیور زندہ بچ گیا۔
دنیا میں بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔
چین کے صوبے Suzhou کے شہر Changshu کی سڑک پر ایسا ہی خطرناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیل شیٹ سے لدے ٹرک ڈرائیور نے ایک دم بریک لگایا جس کے باعث بھاری بھرکم اسٹیل کی شیٹ پھسل گئیں اور یوں ٹرک کے کیبن شیٹ سے دب گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کے ایک دم بریک لگانے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا جس میں ڈرائیور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔