• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے پیچھے رہنے کی وجہ پر صنعت کاروں کی رائے


یوم آزادی کے موقع پر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ میرٹ پر بھرتیاں اور چھوٹی صنعتوں کو اہمیت دیے بغیر ملک کی ترقی مشکل ہے، پالیسی ناکامیاں ملک کے پیچھے رہنے کی وجہ ہے۔

پاکستان 73 برس کا ہوگیا، لیکن علاقائی ملکوں سے ترقی، ایکسپورٹ سمیت زرعی پیداوار میں پیچھے ہے۔

ملک کی سب سے بڑی صنعتکاروں کی تنظیم ایف پی سی سی آئی کے صدر کہتے ہیں کہ بڑے مسائل کا حل یکدم ممکن نہیں منصوبہ سازی اور خلوص نیت ضروری ہے۔

ایف پی سی سی آئی میں کام کرنے والے ینگ لیڈرز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو تبدیلی لانے کے لیے بہتر ماحول دینا ہوگا۔

ایف پی سی سی آئی رہنماؤں کے مطابق صنعتی زونز میں گیس بجلی کے تیز ترین کنکشنز کے علاوہ کم شرح سود ضروری ہے جبکہ معیشت کو یومیہ بنیادوں پر توجہ پاکستان کے اگلے 73سالوں کو بہت مختلف بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین