• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: کشمیری تنظیمیں کل بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرینگی

یورپین دارالحکومت برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے  کے سامنے کل صبح 10 بجے مظاہرہ ہوگا۔

اس مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل برائے ای یو اور جے کے ایل ایف نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

مظاہرے میں کشمیریوں کی ہمدرد دیگر تنظیمیں و پاکستانی سیاسی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

اس مظاہرے کا مقصد بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانا اور دنیا بھر کے عوام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔

تازہ ترین