• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں یوم آزادی کی تقریب

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سعید غنی تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ ضیاء دور کی لسانی پالیسیوں نے کراچی میں جو بگاڑ پیدا کیا آج تک ان مسائل سے شہر نکل نہیں سکا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی تنقید کرکے شہر کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے۔

اس سے قبل صدر کاٹی شیخ ریحان عمر نے یوم آزادی کی تقریب سے خطبہ استقبالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللّٰہ کی انمول نعمت ہے جسے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ اس ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

تازہ ترین