• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام آج پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت قابل دید ہے، کشمیری عوام آج پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے ان خیالات کا اظہار  جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا، انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیریوں کے حقوق کی حق تلفی پر جگا دیا گیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا مودی کو بطور دہشت گرد پہچان چکی ہے، مودی اور بھارت کی اقلیت دشمن سوچ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

دریں اثنا وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے جشن آزاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کے خواہشمندوں کو بھارت اور اسرائیل کو لگام دینا ہو گی، کشمیر کی پاکستان سے وابستگی کے لیے ان کے شہیدوں کی پاکستانی پرچم میں تدفین ہی کافی ہے۔

تازہ ترین