• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد احمد نے ارطغرل غازی کیخلاف فنکاروں کے بیانات کو شرمناک قرار دیدیا

زاہد احمد نے ارطغرل غازی کیخلاف فنکاروں کے بیانات کو شرمناک قرار دیدیا 


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار زاہد احمد نے اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مخالفت میں ساتھی اداکاروں کے بیانات کو شرمناک قرار دے دیا۔انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران زاہد احمد نے غیر ملکی ڈراموں کو پاکستان میں نشر کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پاکستان ایک مسلمان ملک ہونے کے باوجود ایسا مواد نہیں بنارہا ۔انہوں نے کہا کہ ’ارطغرل غازی‘ کی کامیابی اور مقبولیت کو پاکستان میں کھلے دل سے قبول کرتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ ’کچھ فنکاروں کی جانب سے اس سیریز کے خلاف کی جانے والی بحث انتہائی شرمناک اور بیکار بحث تھی۔‘انہوں نے کہا کہ فنکاروں کہ تحفظات کہ پاکستان میں غیر ملکی مواد کیوں نشر کیا جارہا ہے، اس سے ہماری نوکریوں کو مسئلہ درپیش ہوجائے گا۔اداکار نے کہا کہ اگر آپ اپنے کام میں منجھے ہوئے ہیں اور اچھے ہیں تو آپ کو نوکری کی فکر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ آپ کی نوکری کہیں نہیں جائے گی۔ساتھ ہی اداکار نے یہ بھی کہا کہ ہمیں شرم آنی چاہئے کہ ہم ایک مسلمان ملک ہوتے ہوئے ایسا مواد بنانے سے قاصر ہیں، اس میں اگر کام کی بات کی جائے تو احتساب ہونا چاہئے، اسلامی اور تاریخی مواد ڈراموں اور فلموں میں آنا چاہئے۔انہوں اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ انہیں بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے کچھ اداکار یہ سمجھتے ہیں کہ’ارطغرل غازی‘ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے سے ان کی نوکری خطرے میں ہے تو جب آپ اپنے کام میں اچھے ہوں تو نوکری کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین