• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام پر 30 لاکھ چاہنے والوں کے ساتھ اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 30لاکھ ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرنے کے بعد اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام شیئر کیا۔فیروز خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں 30لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ3ملین چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں۔فیروز خان اس وقت انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے مرد اداکاروں کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔پاکستان کے دیگر مشہورومعروف فنکاروں میں شامل ہمایوں سعید کے انسٹاگرام پر19لاکھ، اداکار بلال عباس کے19لاکھ، نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے 17لاکھ، عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے14لاکھ، فیصل قریشی کے 11 لاکھ فالوورز ہیں ۔

تازہ ترین