• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلہ دیش کو ملتوی کرکٹ سیریز کیلئے ونڈو کی تلاش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بنگلہ دیش ملتوی شدہ میچ اس سال ہونے کا امکان نہیں ہے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک ٹیسٹ میچ التواء کا شکار ہے ۔ ایک ٹیسٹ میچ اور ایک ون ڈے میچ کی سیریز اپریل میں کھیلی جانی تھی ۔ پی سی بی کا اس سیریز کے لیے بی سی بی سے چند ہفتے قبل رابطہ ہوا تھا ۔ تاہم میچ کے لیے حال ہی میں کوئی بات چیت نہیں ہو ئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز سیریز کے لئے ونڈو کی تلاش میں ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مختصر دورانئے کی سیریز کا اس برس دورے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بائیو سیکور ماحول بنانے کے لئے پی سی بی کو مشکلات درپیش ہیں یہ ایک مہنگا منصوبہ ہے ۔ پاکستان کے اسٹیڈیم سے متصل ہوٹل کا بائیو سیکور ببل پاکستان میں ممکن نہیں ہے ۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا بھی ملتوی ہو چکا ہے ۔ پی سی بی زمبابوے کی ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے میچز کے لیئے بائیو سیکور بنانے کے لئے منصوبہ بندی کررہی ہے۔

تازہ ترین