• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ انگلش اور آسٹریلین کرکٹرز آئی پی ایل کے ابتدائی میچز سے باہر

کراچی (جنگ نیوز) سخت ایس او پیز نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے 12 کرکٹرزکوآئی پی ایل کے ابتدائی میچز سے باہر کردیا۔ ان میں مختلف ٹیموں میں جوز بٹلر،بین اسٹوکس، جوفرا آرچر، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، گلین میکسویل سمیت 21پلیئرز شامل ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو انگلینڈ میں محدود اوورز کا آخری میچ 16ستمبر کو کھیلنا ہے۔ اس کے بعد کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ سے دبئی پہنچیں گے جہاں ایک ہفتہ کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ میچز 19ستمبر سےشروع ہونے ہیں۔ اس بنا پر آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں ان کرکٹرز کی شرکت ناممکن ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین