• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل میں جشن آزادی فیسٹول،آزادی مشاعرہ ودیگر تقریبات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)زندہ قومیں اپنے تہوار جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہر سال جشن آزادی کا سب سے بڑا پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں ہر زبان، رنگ و نسل اور قومیتوں کے لوگ نہ صرف شریک ہوتے ہیں بلکہ اس کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کانسل احمد شاہ نے کراچی آرٹس کانسل میں منعقدہ جشن آزادی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کی جانب سے تیار کردہ ملی نغمے ”زندگی ہے پاکستان“ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے میں گورننگ باڈی کو کامیاب پروڈکشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان میں 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر ”جشن آزادی فیسٹیول“ میں آزادی مشاعرہ، میوزیکل پروگرام اور کلچرل ڈانسز کا اہتمام کیا گیا۔شرکاء نے زبردست پذیرائی کی۔

تازہ ترین